04 Jun 2023
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار محب مرزا ڈرامے ’رضیہ‘ میں جلد ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق سپر سٹار ماہرہ خان بھی 2021 کے ٹی وی ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کررہی ہیں۔محب مرزا نے ٹی وی سکرین پر اپنی واپسی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا، اس سے قبل 2021 میں انہوں نے آخری ٹی وی پروجیکٹ ’نیلی زندہ ہے‘ میں کام کیا تھا۔
رپورٹ مطابق ماہرہ خان اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ ٹی وی ڈرامے میں واپسی کا اعلان کرکے مداحوں کو سرپرائز دے چکی ہیں۔پروجیکٹ ’رضیہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ ہوگا لیکن کاسٹ، ریلیز اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔