اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیز تنازعے پر ملائیشیا میں روکا گیا پی آئی اے کا طیارہ وطن واپس پہنچ گیا

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(لاہور نیوز) ملائیشیا کے ایئر پورٹ پر روکا جانے والا پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور سے اسلام آباد پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارے نے 10:57 پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، پی آئی اے طیارے کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر روکا گیا تھا، ملائیشیا کی عدالت نے روکے جانے کا اقدات معطل کر کے قومی ایئر لائن کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دی تھی۔

26 مئی کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کیے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کیے تھے،جس کے بعد طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ایئر پورٹ حکام کو وصول کروائے گئے۔

ملائیشیا کی عدالت نے لیزنگ کمپنی کی درخواست پر پی آئی اے کے طیارے کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر روک لیا تھا، طیارہ 29 مئی سے کوالالمپور ایئر پورٹ پر کھڑا تھا،پی آئی اے اور آئرش لیزنگ کمپنی کے درمیان طیارے کے انجن کی لیز فیس کا تنازع ہے، بوئنگ 777 روکے جانے سے پی آئی اے کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے