03 Jun 2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی مقتول بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کی برسی پر قولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق کچھ روز قبل راحت فتح علی خان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کانسرٹ کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔دوران شو گلوکار نے 29 مئی 2022 کو قتل کیے جانے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت ایک انوکھے انداز میں پیش کیا اور لیجنڈ نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی ' آجا تینو آنکھیاں ' گائی۔
رپورٹ کےمطابق راحت فتح علی خان کے اس محبت بھرے عمل نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے جبکہ ان کے کانسرٹ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے اور گلوکار کو سراہا جارہا ہے۔