اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلم 'اوم شانتی اوم ' میں شاہ رخ کا والد بننے کا جاوید شیخ نے کتنا معاوضہ لیا؟جانئے

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ میں نے 'اوم شانتی اوم' فلم میں شاہ رخ خا ن کے والد کا کردار اداکرنے کیلئے ایک روپیہ معاوضہ مانگا تھا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں جاوید شیخ کا کہنا تھاکہ جب مجھے بالی ووڈ فلم اوم شانتی اوم میں کام کی پیشکش کی گئی اور میرے پاس ان کا مینیجر کنٹر یکٹ لے کر آیا تو اس نے مجھ سے پوچھا کہ پیسے کیا لیں گے آپ؟اداکار نے کہا میں نے جواب دیا کہ میں پیسے نہیں لوں گا۔جس پر مینیجر نے حیرانی سے پوچھا کہ کیوں؟ جس پر میں نے کہا کہ دیکھو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ شاہ رخ کی اس وقت کی سب سے بڑی فلم میں مجھے اس کے والد کا کردار دیا گیا ہے۔

جاوید شیخ نے کہا ہندوستان میں اتنے اداکار ہیں، کسی پر بھی انگلی رکھیں تو وہ آپ کو مل جائے گا لیکن اگر آپ نے میرا انتخاب کیا تو یہ میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ شاہ رخ اور فرح خان کے ہاں کہنے کے بعد میں اس فلم میں کام کر رہا ہوں، اسی لیے ان دونوں کی وجہ سے میں معاوضہ نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا  مینیجر نے کہا ایسا نہیں ہوسکتا یہ کمپنی کا اصول ہے، آدھا گھنٹہ وہ میرے پاس بیٹھے رہے جس کے بعد میں نے کہا ٹھیک ہے آپ جاکر شاہ رخ کو کہیں کہ میں ایک روپیہ لوں گا، آپ نے معاہدے میں کچھ لکھنا ہے نہ، تو ٹھیک ہے ایک روپے لکھ دیں۔جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ  مینیجر نے جب جاکر شاہ رخ اور فرح کو بتایا تو انہوں نے کہا یار پاگل ہو، ایک روپیہ کون لیتا ہے؟  پھر انہوں نے ہی فیصلہ کیا کہ مجھے کتنے پیسے دینے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے