اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کیخلاف فردجرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کے خلاف فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز پیش ہوئے ، شیخ رشید کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔

ملزم کے وکیل سردار شہباز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باجود پی ٹی آئی لیڈران کو جیل میں بند کیا جا رہا ہے ، شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس سرگرم ہے، وہ ضمانت پر ہیں اور کسی کیس میں مطلوب نہیں۔

شیخ رشید کے وکیل نے مزید  کہا کہ شیخ رشید کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔ وکیل سردار شہباز نے عدالت سے استدعا کی کہ شیخ رشید موجودہ صورتِ حال میں پیش نہیں ہو سکتے، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔ عدالت کی جانب سے شیخ رشید کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر کر کے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے