جرم وانصاف
مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پر حملہ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری
02 Jun 2023
02 Jun 2023
(لاہور نیوز) مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پر حملہ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری ہو گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے مدعی عائشہ اکرم کو بیان کے لیے آئندہ 8 جون کو 12 بجے طلب کر لیا۔ مقدمے میں ملوث ملزمان محمد ارسلان انور، عابد علی اور محمد ساجد نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔ ملزمان نے استدعا کی کہ مقدمے میں کوئی کردار نہیں، عدالت بری کرنے کا حکم جاری کرے۔ لاری اڈا پولیس نے ریمبو سمیت 17 ملزمان کا چالان پیش کر رکھا ہے۔