اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں دفعہ 144 لگ گئی ،نوٹیفکیشن جاری

02 Jun 2023
02 Jun 2023

(ویب ڈیسک)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ 3 جون سے 6 جون تک ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی ایس سی ایگزامینیشن سنٹر جوہر ٹاؤن، پنجاب گروپ آف کالجز غالب روڈ گلبرگ تھری پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن بوائز کیمپس گیٹ نمبر 2 اور گرلز کیمپس گیٹ نمبر 6 پر دفعہ 144 نافذ ہوگی،گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن بھی دفعہ 144 والے مقامات میں شامل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ایم ایس امتحانات کے پیش نظر 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے،مذکورہ مقامات میں صرف امیدوار یا متعلقہ افراد کا ہی داخلہ ممکن ہو گا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق امتحانی مراکز کے گرد 100 گز کے فاصلے تک نوٹس، کتابیں ، احتجاج یا اسلحہ لانا ممنوع ہو گا، کسی بھی غیر قانونی عمل میں امتحانی امیدوار، عملہ یا افسر ملوث ہوا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے