(ویب ڈیسک ) پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کے دور میں ٹیم سلیکشن کے حوالے سے حیران کن انکشاف ہوا ہے۔
سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کے پیچھے سارا دماغ کامران مظفر کا تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران راشد لطیف نے محمد وسیم کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ سابقہ سلیکشن کمیٹی کو دیکھا جائے تو محمد وسیم کی سلیکشن کمیٹی بظاہر ون مین شو تھی لیکن ان کے پیچھے کئی لوگ تھے۔
انہوں نےکہا کہ آج سلیکشن کمیٹی کے رکن حسن چیمہ جس جگہ پر کام کررہے ہیں سابقہ سلیکشن کمیٹی میں یہی عہدہ کامران مظفر کے پاس تھا لیکن انہیں سامنے نہیں آنے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وسیم کی سلیکشن جیسی پوری صورتحال کے پیچھے ایک مائنڈ تھا اور ہم جانتے ہیں کہ اس حوالے سے وسیم بہت جینئس انسان ہیں، ظاہری طور پر وسیم نظر آتا تھا لیکن سارا شو کامران مظفر کا تھا، اس دور میں وسیم کی سلیکشن پر ہمارا کافی اختلاف رہا لیکن کاکردگی دیکھیں تو ٹیم کی کامیاب رہی۔