اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے انتظامیہ کی مبینہ نااہلی، چیف انجینئر ٹیپا کی سیٹ تین ہفتوں سے خالی

30 May 2023
30 May 2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کے باعث ذیلی ایجنسی ٹیپا کے چیف انجینئر کی سیٹ پر تین ہفتوں بعد بھی تعیناتی نہ ہو سکی۔

ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا کے چیف انجینئر کی مدت ملازمت 9 مئی کو مکمل ہو چکی ہے، گزشتہ 21 روز سے چیف انجینئر ٹیپا کی اہم سیٹ خالی ہے، ایم ڈی اور چیف انجینئر ٹیپا کی خالی سیٹ کے سبب محکمانہ امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

ٹیپا حکام گزشتہ اکیس روز سے ٹریفک انجینئرنگ کا کوئی منصوبہ شروع نہیں کرسکے، بلڈنگ پلان کی منظوری، نقشہ منظوری اور دیگر ٹریفک کے این او سیز بھی رک گئے ہیں، شہر لاہور میں نئی بلڈنگز کے پلان کی منظوری کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے۔

ایل ڈی اے انتظامیہ نئے چیف انجینئر کی تعیناتی سے متعلق تاحال تذبذب کا شکار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے