اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.84 قیمت فروخت : 38.91
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 299.58 قیمت فروخت : 300.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.70 قیمت فروخت : 349.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.11 قیمت فروخت : 203.48
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.47 قیمت فروخت : 905.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2852 دس گرام : 2448
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کے باعث سیگریٹ کی فروخت اور پیداوار میں کمی،حکومت کو کتنا نقصان ہوا؟جانئے

26 May 2023
26 May 2023

(ویب ڈیسک)مہنگائی کے باعث سیگریٹ کی فروخت اور پیداوار میں کمی کی وجہ سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلپ مورس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر محمد ذیشان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد  سیگریٹ کی غیرقانونی فروخت کا رجحان برقرار رہا تو حکومت کے لیے ٹیکس اہداف پورے کرنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں رواں مالی سال میں  200فیصد اضافہ کردیا جس کے نتیجے میں مارچ اور اپریل 2023کے دوران پاکستان کی 2  دستاویزی کمپنیوں میں سے ایک فلپ مورس پاکستان کی فروخت میں 70فیصد اور پیداوار میں 60فیصد تک کمی آچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 31مارچ 2023کو ختم ہونیو الی سہ ماہی میں کمپنی نے قومی خزانے میں ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور دیگر لیویز کی مد میں 5ارب 99کروڑ روپے کے محصولات جمع کرائے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے