اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی 229روپے کلو ہونے کے باوجود کس ریٹ پر فروخت ہورہی ہے؟جانئے

26 May 2023
26 May 2023

(ویب ڈیسک) ایل پی جی مافیا کی جانب سے گیس 229 روپے فی کلو ہونے کےباوجود 300 روپے فی کلو کے ریٹ پر فروخت کی جارہی ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کی جانب سے قیمت مقررکرنے کے باوجودڈیلرز مارکیٹ میں مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کررہے ہیں۔اس بارے میں شہریوں کاکہنا ہے کہ گرمی ہو یا سردی ایل پی جی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی جاتی ۔ڈیلرزکی جانب سے بھی موقف اختیارکیا جاتا ہے کہ انکو مہنگے داموں گیس فراہم کی جاتی ہے۔

رپورٹ کےمطابق ایل پی جی مافیا کوکنٹرول کرنے کیلئے تاحال کوئی حکومتی اقدام نظر نہیں آیا اورکوئی کریک ڈاون نہیں کیا جاسکا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں 49 روپے فی کلو کمی کے باوجود ڈسٹری بیوٹرز نے 20 روپے فی کلو مہنگی کردی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت 229 روپے فی کلو یکم اپریل سے مقررکی مگر ایل پی جی مافیا 290 سے 300 روپے فی کلو دھڑلے سے فروخت کررہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے