
(لاہور نیوز) مہنگائی کے مسلسل وار جاری ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے۔
پیاز کی سرکاری قیمت 50 روپے کلو مقرر، فروخت 70 روپے، ٹماٹر کی قیمت 2 روپے بڑھا کر سرکاری قیمت 32 روپے مقرر، فروخت 50 روپے، لہسن چائنہ سرکاری قیمت 335 روپے کلو مقرر ، فروخت 450 روپے فی کلو تک، ادرک کی سرکاری قیمت 730 روپے مقرر جبکہ مارکیٹ میں ادرک کی 850 روپے کلو تک فروخت جاری ہے۔ سبز مرچ کی سرکاری قیمت 60 روپے مقرر، فروخت 80 روپے فی کلو تک، آلو کی سرکاری قیمت 67 روپے کلو مقرر، فروخت 90 روپے فی کلو تک جاری ہے۔
سیب کالا کولو کی سرکاری قیمت 335 روپے کلو مقرر، درجہ اول سیب کی فروخت 480 کلو تک ہونے لگی۔ کیلا درجہ اول سرکاری ریٹ لسٹ میں 255 روپے درجن مقرر ، درجہ اول کے کیلے کی فروخت 400 روپے فی درجن تک، تربوز سرکاری ریٹ لسٹ میں 35 روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں 60 روپے تک بکنے لگا۔ خربوزہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 100 روپے مقرر تاہم مارکیٹ میں فروخت 140 روپے کلو تک، آم سندھڑی 200 روپے سرکاری ریٹ لسٹ میں لیکن بازار میں فروخت 380 روپے کلو تک، امرود سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلو مقرر کیا گیا تاہم مارکیٹ میں امرود کی فروخت 200 روپے کلو تک کی جاری ہے۔
مہنگائی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی بڑھتی چلی جا رہی ہے اور آمدنی بڑھ نہیں رہی، شہریوں نے حکومت وقت سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی اپیل بھی کی۔
برائلر کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں کمی آنے سے برائلر گوشت کی قیمت میں 3 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ مرغی کا گوشت 576 روپے سے بڑھا کر 579 روپے کلو مقرر اور انڈوں کی کھپت کم اور سپلائی بہتر ہونے سے قیمت میں استحکام ریا۔ انڈوں کی قیمت 270 روپے درجن مقرر جبکہ مارکیٹ میں فی انڈہ 23 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔