اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 449.00 زندہ مرغی
  • 651.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.80
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.14 قیمت فروخت : 297.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 343.66 قیمت فروخت : 344.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.67 قیمت فروخت : 179.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.09 قیمت فروخت : 203.45
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.18 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.27 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.91 قیمت فروخت : 904.53
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243700 دس گرام : 208900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223390 دس گرام : 191490
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2840 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موجودہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالر کی کمی ریکارڈ

26 May 2023
26 May 2023

(ویب ڈیسک) موجودہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال فی کس آمدن 1568 ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال فی کس آمدنی 1766 ڈالر تھی۔

حکام ادارہ شماریات کےمطابق ایک سال میں فی کس آمدن میں 11.38 فیصد کمی آئی، ملکی معیشت کےمجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالرکی کمی ریکارڈ ہوئی، 2022-23 میں معیشت کا حجم 375 ارب ڈالرسے کم ہو کر 341.6 ارب ڈالر پر آ گیا۔

اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں بہتری، 8 ہدف کے مقابلے کارکردگی 8.49 فیصد رہی، تعلیم کے شعبے میں بھی بہتری، 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے 10.44 فیصد گروتھ رہی، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کی کارکردگی 6 فیصد ہدف سے بہتر 6.93 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق فوڈ سروسز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس سیکٹر نے بھی 4.1 فیصد کا گروتھ ٹارگٹ پورا کر لیا، ٹرانسپورٹ اینڈ اسٹوریج کی کارکردگی ہدف سے بہتر 4.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہول سیل اور ری سیل سیکٹر 6.5 فیصد گروتھ کا ہدف حاصل نہ کر سکا، منفی 4.4 فیصد رہی، پبلک ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی منفی رہی، 4 فیصد ہدف کی نسبت منفی 7.76 فیصد رہی۔

حکام ادارہ شماریات کے مطابق انشورنس سیکٹر کی کارکردگی 5.1 فیصد ہدف کے مقابلے منفی 3.82 فیصد رہی، تعمیرات کا شعبہ 4 فیصد ہدف کی نسبت منفی 5.5 فیصد رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے