اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان شاہینز نے زمبابوے سلیکٹ کو پانچویں ون ڈے میں شکست دے دی

26 May 2023
26 May 2023

( ویب ڈیسک ) پاکستان شاہینز نے زمبابوے سلیکٹ کے خلاف پانچواں ون ڈے 177 رنز سے جیت لیا۔

ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

عمیر یوسف 89 ، عمران بٹ 64 اور حسیب اللہ خان 62 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے جبکہ زمبابوے سلیکٹ کے باؤلر برینڈن ماووتا نے دو اور سکندر رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے سلیکٹ کی ٹیم 31اعشاریہ 4 اوورزمیں 137 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، کلائیو مداندے نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، شاہینز کی جانب سے شاہنواز دھانی اور قاسم اکرم نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ چھ میچوں کی سیریزمیں یہ پاکستان شاہینز کی دوسری کامیابی ہے، زمبابوے سلیکٹ نے تین میچ جیت رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چھٹا اور آخری میچ ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے