اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.60 قیمت فروخت : 905.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195340
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2941 دس گرام : 2524
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز آج وہاڑی سے تنظیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گی

26 May 2023
26 May 2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج سے تنظیمی دوروں کا دوبارہ آغاز کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر آج لاہور سے وہاڑی کے لیے روانہ ہوں گی، اس سے پہلے مریم نواز پنجاب اورجنوبی پنجاب کے شہروں کے دورے کر چکی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور سینئر رہنما پرویز رشید بھی ساتھ ہوں گے، مریم نواز وہاڑی میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق تنظیمی کنونشن میں نئے عہدیداران بھی شامل ہوں گے، پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا، پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور پر غور ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے