اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

خواتین کیلئے پنک گیمز کا انعقاد کروا رہے ہیں : وہاب ریاض

25 May 2023
25 May 2023

(لاہور نیوز ) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے لاہور میں 7 سے 10 جون تک پنک گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پنک گیمز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے، اس میں 50 لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔وہاب ریاض نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر گیمز کی ایمبیسیڈر ہوں گی۔

اس موقع پر رافعہ حیدر نے کہا کہ پہلی مرتبہ ویمنز گیمز کا انعقاد کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن میں مقابلے ہوں گے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 700 ایتھلیٹس شریک ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 4 روز تک 7 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، یونیورسٹی کی سطح کی کھلاڑی ان گیمز میں حصہ لیں گی۔

پریس کانفرنس میں وہاب ریاض نے ایشیا کپ کے انعقاد کے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے کہاکہ ایشیا کپ کا بڑا ایشو بنا دیا گیا ہے، پاکستان میں میچز ہونے چاہئیں یہ اچھی چیز ہے، پاکستان میں سب بڑی ٹیمیں آچکی ہیں ، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ ہو جائے تو اچھی بات ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے