اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

زندہ قومیں اپنے شہدا کو ہمیشہ عزت و تکریم کیساتھ یاد رکھتی ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب

25 May 2023
25 May 2023

(لاہور نیوز) یوم تکریم شہدا پاکستان کے موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر بھی موجود تھیں۔ چیف سیکرٹری زاہد زمان نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ چیف سیکرٹری نے شہدا، انکے قابل فخر خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا زندہ قومیں اپنے شہدا کو ہمیشہ عزت و تکریم کیساتھ یاد رکھتی ہیں۔ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ شہدا اور انکے خاندانوں کو شایان شان عزت و تکریم دیں گے۔ شہید کے مزار پر حاضری میرے لئے اعزاز ہے۔ آج پوری قوم شہدا اور انکے خاندانوں کو انکی عظیم قربانیوں کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا وطن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں نے جرات و بہادری کی تاریخ رقم کی۔ ارض پاک کی حفاظت اور امن کیلئے پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ ملک و قوم شہدا کے قیمتی خون کے مقروض ہیں۔ قوم کو شہدا کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے