12 May 2023
(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں کل 13 مئی سے تمام سرکاری سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن احمد داولہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سکول کی چھٹی کا آج آخری دن ہے۔ پنجاب بھرمیں سرکاری سکولز کل معمول کے مطابق کھلیں گے۔
خیال رہے کہ تین روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پر تشدد مظاہروں میں اضافے کے بعد کل سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پرتشدد مظاہروں کے بعد پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے بھی ملک بھر میں پرائیویٹ سکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا تھا ہے تاہم سکول کھولنے کے حوالے سے ان کی طرف سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔
