(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے اخروٹ کے استعمال سے ہونیوالی فوائد کی تفصیل بیان کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہناہے کہ اخروٹ دل کے لیے انتہائی مفید ہے، مضر کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دماغ و اکتسابی صلاحیت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ اخروٹ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔اخروٹ میں ایلفا لائنولینک ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھی خوب پایا جاتا ہے۔ اگر بزرگ افراد بھی اخروٹ کھانے کو عادت بنائیں تو اس سے دماغی انحطاط کم ہوسکتا ہے اور الزائیمر یا ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کےمطابق طلبا و طالبات کے تناظر میں کہا ہے کہ اخروٹ ان کے لیے بہت مفید ہے، سکول جانے والے والے بچوں کے ہفتے میں تین مرتبہ اخروٹ دیا جائے تو اس سے ان کی اکتسابی ، دماغی اور ذہنی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب اخروٹ میں دماغ کے لیے انتہائی مفید اجزا دریافت ہوئے ہیں۔
