27 Apr 2023
(لاہور نیوز) کسٹمز کی سرکاری گاڑی ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنانے کے لئے استعمال ہونے لگی۔
سمگلنگ کی روک تھام کے لئے دی گئی گاڑیوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بننے لگیں، ٹک ٹاک بنانے والے افراد کا تعلق بھی کسٹمز سے نہیں، ویڈیو میں اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کی گاڑی نظر آ رہی ہے جبکہ سرکاری گاڑی پرائیوٹ طور پر استعمال نہیں ہو سکتی ہے۔
اس حوالے سے ممبر کسٹمز مکرم جاہ کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑی کا غلط استعمال کسی صورت قبول نہیں ، گاڑی پر بننے والی ٹک ٹاک کی رپورٹ منگواتا ہوں ۔
