اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بے شرمو، چورو قوم عمران خان کی قیادت میں نکل آئی ہے،شیخ رشید

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(لاہورنیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے شرمو، چورو قوم عمران خان کی قیادت میں نکل آئی ہے، مفتی محمود زندہ ہوتا تو دیکھتا، آج مولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری اور نواز شریف کی طرح گالی بن گیا ہے۔

 مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوروں، ڈاکوؤں نے پورے شہر میں کنٹینرز لگائے، کارکن پیدل چل کر آئے ان کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری پی ڈی ایم پر لعنت ہے، آج عوام ان چوروں کے خلاف باہر نکلی ہے، ظل شاہ درویش کی انہیں بدعا لگے گی، ہماری فوج سے کوئی لڑائی نہیں، یہ چور ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ 12 ماہ سے یہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا، ہماری کسی سے چینل سے بھی کوئی لڑائی نہیں، چینلز والے اپنی پالیسی بدلیں عوام عمران خان کے ساتھ ہے، ہماری کسی ادارے سے بھی جنگ نہیں ہے، قوم سپریم کورٹ کے دروازے کی طرف دیکھ رہی ہے، پیر والے دن خود عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، عمران خان نے اس قوم کو بیداری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم مرنے اور مارنے کیلئے تیار ہے اس کے باوجود ہم کہتے ہیں بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کرو، آج ایران، سعودی عرب ایک ہو گیا ہے، پاکستان کے قومی اثاثے ہمارے دفاع کے ضامن ہیں اور سامراج کے خلاف ہیں، ہم بھوکے، ننگے رہ لیں گے، اسحاق ڈار ملک سے بھاگنے کے ماہر ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے، شہباز شریف 10 کلو آٹے کا تھیلا دے کر اخبارات کو کہتا ہے فرنٹ پیج پر فوٹو لگانا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے