اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 449.00 زندہ مرغی
  • 651.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.80
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.14 قیمت فروخت : 297.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 343.66 قیمت فروخت : 344.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.67 قیمت فروخت : 179.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.09 قیمت فروخت : 203.45
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.18 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.27 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.91 قیمت فروخت : 904.53
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243700 دس گرام : 208900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223390 دس گرام : 191490
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2840 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ،کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی میدان سجا لیا، جلسے میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی پاور شو کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پارٹی قائدین کے بیٹھنے کیلئے بڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے جلسے کے چاروں اطراف میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اس حوالے سے مانیٹرنگ کیلئے 50 سے زائد کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

پنجاب کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا تھا، اس کے علاوہ میٹرو بس سروس بھی محدود کر دی گئی، ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے راستے بند رکھے گئے، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر بھی دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے۔

لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، راوی پل بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سگیاں پل، انجینئرنگ یونیورسٹی روڈ کے راستے بھی بند رہے، شاہدرہ، راوی ٹول پلازہ، بتی چوک سے مینار پاکستان جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جبکہ نیازی چوک، دہلی دروازہ اور دوموریہ پل کو بھی بند کر دیا گیا۔

دوسری جانب جلسے کے پیش نظر مختلف شہروں میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ پولیس اور انتظامیہ کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود جلسہ ضرور ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے