25 Mar 2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ان کے سسرال میں چھاپے مارے۔
سابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ان کے لاہور میں سسرال چھاپہ مارا، پولیس گھر کے اندر سے تلاشی لینے کے بعد واپس روانہ ہو گئی تاہم وہاں سے کسی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور تشدد کے خلاف عالمی تنظیموں کو خطوط لکھے ہیں، سابق سپیکر نے عالمی تنظیموں سے پاکستان میں جاری سیاسی انتقام کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔