اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پی ٹی آئی کا جلسہ، پنجاب حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مینار پاکستان لاہور میں شیڈول جلسے کے حوالے سے نگران پنجاب حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد دھماکا خیز مواد کے ساتھ لاہور پہنچ چکے ہیں، دہشتگردوں کی جانب سے سیاسی جلسے یا جلوس کی سکیورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے رکاوٹیں کھڑی کرکے لوگوں کو جلسے میں جانے سے نہیں روکنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے لاہور میں جلسہ گاہ کو جانے والے راستے بند نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی اجتماعات کی صورت میں دہشت گردی کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، قانون نافذ کرنے والےاداروں کی جانب سے شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے چیکنگ کی جا رہی ہے، تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد مخصوص مقامات پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کچھ کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے