اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلے ٹی 20 میں کم سکور کے باوجود باؤلرز نے فائٹ بیک کیا جو خوش آئند ہے، عمر گل

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں کم سکور کے باوجود پاکستانی باؤلرز نے فائٹ بیک کیا جو خوش آئند ہے۔

جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا اور یوں افغانستان نے پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل نے کہا کہ اگلے دو میچز جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کر کے آئے ہیں، پاکستان اور شارجہ کی کنڈیشنز میں فرق ہے، پلیئرز کو تیاری کا بھی زیادہ ٹائم نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھ کر اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے زبردست بولنگ کی، پہلے اوور میں وکٹیں لیں، دیگر بولرز نے بھی اچھی باؤلنگ کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی، اتوار کو سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 27 مارچ کو کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے