اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 510.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 302.67 قیمت فروخت : 303.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 358.79 قیمت فروخت : 359.43
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.24 قیمت فروخت : 911.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 252400 دس گرام : 216400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 231365 دس گرام : 198365
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3282 دس گرام : 2817
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شائقین کرکٹ کو بابر اور رضوان کی یاد کیوں ستانے لگی؟

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(ویب ڈیسک) افغانستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پہلی بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پرشائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان کی یاد کرنے لگے۔

جمعہ کے روز کھیلے گئے تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سیریز میں بابر اعظم ، محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا۔

نوجوان کھلاڑیوں کے افغانستان کی ٹیم کے خلاف پاؤں اکھڑ گئے اور ساری ٹیم ساری صرف 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پی ایس ایل میں نام کمانے والے صائم ایوب اور محمد حارث نے بھی شائقین کو مایوس کیا، عبداللہ شفیق اوراعظم خان کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔

شائقین نے ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس چیز کا اظہار کیا کہ بابراعظم اور رضوان کے بغیر ٹیم نامکمل ہے۔

ادھر میچر کے بعد پریس کانفرنس میں ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نئے کھلاڑی میدان میں اترتے ہی نروس ہو گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے