اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک افغان کرکٹرز نے ایک ساتھ باجماعت نماز ادا کی، تصاویر وائرل

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات کے سٹیڈیم میں باجماعت نماز ادا کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے افطار کیا اور پھر باجماعت نماز مغرب ادا کی۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی نماز ادائیگی کی تصاویر فیس بک پیج پر شیئر کی گئیں ہیں جس میں پاکستانی کھلاڑی زمان خان کو نماز کی امامت کرتے اور تمام کھلاڑیوں کو اُن کی اقتدا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’کرکٹ، اتحاد کا کھیل ہونے کے باوجود، ہمیشہ پیار اور امن کے پیغام کو پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے‘۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران سٹیڈیم میں نماز ادا کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے