اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس ان ایکشن، مینار پاکستان جلسے سے قبل پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) پولیس نے مینار پاکستان پر جلسے سے قبل لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

 تفصیلات کےمطابق لاہور پولیس نے زمان پارک کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست تیار کی ہے جن کی گرفتاری کیلئے گھروں، ڈیروں اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کر چکی ہے۔

تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود نے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کے جلسے سے پہلے ہی مریم نواز اور پنجاب پولیس بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔شیخ امتیاز محمود نے مزید کہا کہ پولیس کے چھاپوں کا مقصد کارکنوں کو ہراساں اور خوف و ہراس پھیلانا ہے، مریم نواز کے کہنے پر محسن رضا نقوی اور آئی جی پنجاب لندن پلان پر عمل کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے