اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چودھری سرور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر و پارٹی چیف آرگنائزر مقرر

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر اور پارٹی کے چیف آرگنائزر مقرر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کی، اجلاس میں پارٹی کے سینئر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں حال ہی میں مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرنے والے چودھری سرور کو پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا جبکہ شافع حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

رہنما ق لیگ چودھری سرور نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ق کی طرف سے ملنے والے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چوہدری شجاعت اور پوری جماعت کا مشکور ہوں، سب مل کر مسلم لیگ کو متبادل سیاسی قوت بنائیں گے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ق کلیدی کامیابی حاصل کرے گی، 5 سالوں میں ملک کا قرضہ اتاریں گے۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق پنجاب چودھری شافع حسین نے کہا کہ مسلم لیگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری بننا اعزاز کی بات ہے، پارٹی کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے، مسلم لیگ کو ہر سطح پر منظم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، روایتی سیاست نہیں کریں گے، ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواں ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملک ترقی کر رہا ہے،سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں سے معیشت کو نقصان ہوا۔

مرکزی اور صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق صوبائی انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کے چیئرمین مصطفیٰ ملک نے چودھری سرور اور چوہدری شافع حسین کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا، اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چوہدری سرور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے، سالک حسین مرکزی سنئیر نائب صدر، مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے