19 Mar 2023
(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد دبئی روانہ ہوگئے، جہاں وہ آئی سی سی اور اے سی سی کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے اجلاس 18 سے 20 مارچ تک دبئی میں شیڈولڈ ہیں جبکہ اے سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 21 مارچ کو دبئی میں ہو گا۔
چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور سی او او سلمان نصیر پہلے سے دبئی میں موجود ہیں،آئی سی سی میٹنگز میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے گا۔
ذرائع کے مطابق اے سی سی اجلاس میں پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے سخت موقف اپنائے گا، اے سی سی کا اجلاس ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے بڑا اہم ہے۔