
(لاہور نیوز) بارش کے باعث درجہِ حرارت میں واضح کمی آگئی، محکمہ موسمیات نے آج سے ہفتہ تک تیز بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 مارچ تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، آج سارا دن موسم خوشگوار رہے گا، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش بھی ہو گی۔
کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں، بارش کے بعد لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 166 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں ایئر کوالٹی کنٹرول انڈیکس 155 ریکارڈ کیا گیا، کوٹ لکھپت کا ایئر کوالٹی انڈیکس 82، کینٹ کا 184 ، جوہر ٹاؤن کا 165، ڈی ایچ اے فیز ٹو کا 122 اور ایم سی کالج کا159 ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا۔