اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 449.00 زندہ مرغی
  • 651.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.80
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.14 قیمت فروخت : 297.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 343.66 قیمت فروخت : 344.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.67 قیمت فروخت : 179.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.09 قیمت فروخت : 203.45
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.18 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.27 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.91 قیمت فروخت : 904.53
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243700 دس گرام : 208900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223390 دس گرام : 191490
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2840 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل فائنل: شاہین آفریدی نے خود بیٹنگ پر آنے کی وجہ بتادی

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے لگا تھا کہ اگر میں اوپر بیٹنگ کروں تو کچھ کر سکتا ہوں جس پر میں نے خود آنے کا فیصلہ کیا، ایک پیڈ پہنا ہوا تھا پورا تیار بھی نہیں تھا، میرا خیال تھا کہ ایک دو شاٹ لگ گئے تو ہم دباؤ سے نکل آئیں گے۔

پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا فائنل جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید اور ثمین رانا کا ٹیم کو بنانے میں اہم کردار ہے، مجھے کپتان بنا کر اعتماد دیا گیا، میں اس وقت کپتان بنا جب مجھے نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ سینئر محمد حفیظ جیسے کھلاڑی ٹیم میں موجود تھے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میری ٹیم ڈیمانڈ کرتی ہے کہ جلد وکٹ لے کر دوں میں چاہے لیگ کھیلوں یا ملک کیلئے میں جلد وکٹ لینے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ دوسری ٹیم کو دباؤ میں لا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف دنیا کا بہترین بولر ہے، مجھے اس پر اندھا اعتماد رہتا ہے، اگر اس نے 22 رنز دیے ہیں تو پھر بھی اچھے بولر ہے، ان پر اعتماد ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ محمد زمان کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے اچھی بولنگ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ایک الگ انسان ہیں، میں انہیں جنتی کہتا ہوں، وہ خاص انسان ہیں اور خاص کام کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے