اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 449.00 زندہ مرغی
  • 651.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.80
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.14 قیمت فروخت : 297.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 343.66 قیمت فروخت : 344.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.67 قیمت فروخت : 179.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.09 قیمت فروخت : 203.45
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.18 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.27 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.91 قیمت فروخت : 904.53
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243700 دس گرام : 208900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223390 دس گرام : 191490
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2840 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز کی بیٹنگ مکمل،ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 201 رنز درکار

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو ٹائٹل جیتنے کیلئے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، فخر زمان اور مرزا طاہر بیگ اوپنگ کیلئے آئے تو دونوں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، مرزا طاہر بیگ نے 166 اعشاریہ 67 سٹرائیک ریٹ سے 18 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور 38 کے مجموعی سکور پر احسان اللہ کی گیند پر خوشدل شاہ کو کیچ دے بیٹھے۔

فخر زمان کا ساتھ نبھانے عبد اللہ شفیق آئے اور دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی سکور 95 پر پہنچا دیا اس کے بعد فخر زمان 39 رنز بنا کر اسامہ میر کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، عبد اللہ شفیق نے مزاحمت جاری رکھی لیکن ان کا ساتھ دینے کیلئے آنے والے سیم بلنگز، احسن بھٹی بھی زیادہ دیر کریز پر موجود نہ رہ سکے اور 111 کے مجموعی سکور پر دونوں آؤٹ ہو گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے