اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

سیاست کارکنان کو جیب میں پتھر رکھ کر گھومنے کی اجازت نہیں دیتی، اعظم نزیر تاڑر

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(لاہور نیوز) اعظم نزیر تاڑر کا کہنا ہے سیاست کارکنان کو جیب میں پتھر رکھ کر گھومنے کی اجازت نہیں دیتی۔

اپنے ایک بیان میں اعظم نزیر تاڑر نے کہا سابق حکمرانوں نے قانون کا راستہ اختیار کیا۔ سیاست میں دلائل اور ثبوتوں سے مقدمہ جیتا جاتا ہے۔ سیاست کارکنان کو جیب میں پتھر رکھ کر گھومنے کی اجازت نہیں دیتی۔ یہ سزائے موت کا فیصلہ ہونے نہیں جا رہا تھا۔  عمران خان نے عدالت کے سامنے ٹھیک دلائل نہیں رکھے۔ عدالتوں میں ایسا تماشہ پہلے نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا عمران خان بضد ہیں کہ قانون کے آگے سرنڈر نہ کیا جائے۔ توشہ خانہ کیس میں آج عمران خان پر فرد جرم لگنی تھی۔ پی ٹی آئ کارکنان نے جو کیا لمحہ فکریہ ہے۔ زمان پارک کی صورتحال پر وہاں کے رہائشی بھی پریشان تھے۔ شر پسند عناثر کا استعمال کر کے ریاست کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔ عمران خان کو چاہیے خدا کا خوف کھائے۔ عمران خان کو بہت بار مواقع دیے گئے، مدعو کیا گیا۔ آج بھی عمران خان عدالت میں نہیں آئے۔ پی ٹی آئ کارکنان کو ٹیر گیس کس نے فراہم کی اس کی تفتیش ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے