اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کاافغانستان سے زمینی راستے سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان نے افغانستان کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے ساتھ زمینی راستے سے سفر کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ، کیا گیا، جس کے تحت مسافروں اور سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس کیلئے طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس ٹرمینل قائم ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت موصلات اور افغان وزارت مواصلات کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور بس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے بھی اصولی اتفاق ہوچکا ہے جس کیلئے پاکستان اور افغانستان اپنی اپنی حدود میں جلد انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان زمینی راستے سے سفر کیلئے بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر میں دشواریوں کے باعث کیا گیا ہے کیونکہ طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے ایئر فلائٹس میں دشواریاں آرہی تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاملات و مسائل کے حل کیلئے قائم افغانستان انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سیل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے