
18 Mar 2023
(لاہور نیوز)لاہور کے ریلوے سٹیشن پر کھڑی کراچی ایکسپریس میں آگ لگ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی ایکسپریس کی اے سی پارلرکی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو کی جانب سے آگ پر قابو پایا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔