11 Mar 2023
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے ملک کی خاطر مرتی ہوئی معیشت کو سینے سے لگایا۔
الحمرا میں دو روزہ اکانومی فیسٹ کے تیسرے سیشن میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئی۔ معاشی اعتبار سے منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہر اچھے افسر کو نیب کے سامنے ڈال دیا گیا۔ ہمیں ملکی ترقی کو سیاست اور تنازعات کی نذر نہیں کرنا چاہئے۔ عمران خان چاہتے ہیں کوئی انہیں ڈولی میں بٹھا کر وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دے۔
سیشن کے اختتام پر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی نا تجربہ کاری سے ملک کو مرتا دیکھنے سے بہتر تھا کہ اس خون سے لت پت معیشت کو سینے سے لگائیں۔
کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد اکانومی فیسٹ میں شریک تھی۔