03 Mar 2023
(لاہور نیوز) سینئر اینکر پرسن کامران شاہد کی فلم 1971ء کی جنگ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے جس میں 11 گانے شامل ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں ہونے والی میوزک لانچ تقریب میں معروف اینکر پرسن اور پریزیڈنٹ دنیا نیوز کامران خان نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں اینکر پرسن کامران خان نے کہا کہ یہ فلم کامران شاہد کی ایک بہت بڑی کاوش ہے، فلم کی جھلکیاں دیکھ کر سمجھ آیا یہ ایک بہت مشکل پراجیکٹ ہے۔کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم دنیا بھر میں جائے گی، یہ اس کہانی کا نیا رخ ہے، دل کی گہرائیوں سے تمام ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، شاہد صاحب کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

