اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صنم سعید ٹی وی سکرین پر دوبارہ واپسی کے لئے تیار

03 Mar 2023
03 Mar 2023

( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید منی سیریز ’’ دوسرا چہرہ ‘‘ کے ذریعے ٹی وی سکرین پر دوبارہ واپسی کے لئے تیار ہیں۔

صنم سعید آخری بار فلم ’ عشرت میڈ ان چائنا ‘ میں نظر آئی تھیں، وہ ٹیلی ویژن سے کافی عرصہ غائب رہی ہیں اور آخری بار ڈرامہ ’’ دیدن ‘‘ میں دیکھی گئی تھیں تاہم اداکارہ اب ٹیلی ویژن پر اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ جلد ہی صبور علی کے ساتھ ’ دوسرا چہرہ ‘ میں نظر آئیں گی جو ایک منی سیریز ہے، اس سیریز کو ردا بلال نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری شہرزادے شیخ نے کی ہے۔

یہ یقیناً صنم سعید کے ان تمام مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو انڈسٹری میں ان کی واپسی کے منتظر تھے۔

یاد رہے کہ صنم سعید سپر سٹار فواد خان کے ساتھ ویب سیریز ’برزخ‘ میں بھی نظر آئیں گی، اس ویب سیریز کی ہدایتکاری عاصم عباسی نے کی ہے جبکہ انڈین لکھاری شیلجا کیجریوال اس کی پروڈیوسر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے