
27 Feb 2023
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی لاہور ٹریفک ہیڈکوارٹرز آمد ہوئی۔ انہوں نے ایل ٹی وی لائسنس کے ٹیسٹ کے مراحل کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے اسٹیٹ آف دی آرٹ لائسنسنگ سینٹر 24/7 کا بھی وزٹ کیا اور لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے استفسار کیا۔ ان کے حکم پر ایل ٹی وی روڈ ٹیسٹ کےلئے 03 ٹریک تیار کیئے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے لائسنس کے حصول کیلئے آنے والا کوئی بھی شہری بغیر ٹیسٹ واپس نہ جائے۔ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کی آسانی کے لئے ٹائم شیڈولنگ لائسنسنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے شہری اپنی مرضی سے ٹائم اپائنٹمنٹ لے کر لائسنس کےلئے تشریف لا سکتے ہیں۔ پنجاب بھر میں خصوصاً لاہور کی ٹریفک پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔