08 Jan 2018
(لاہور نیوز) ماچس کی ایک تیلی نے پورا گھر جلا دیا ۔اسلام پورہ کے علاقہ میں گھر میں آتشزدگی ،8 سالہ بچی جھلس کر جاں بحق ، چچا شدید زخمی ۔ محنت کش کی بیٹی ماچس سے کھیل رہی تھی کہ آگ بھڑک اُٹھی ۔ دیکھتے دیکھتے آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا ۔ اہل علاقہ اپنی مدد آپ آگ بجھاتے رہے ۔