اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

گردہ اور مثانہ کے مریضوں کیلئے اچھی خبر

05 Jan 2018
05 Jan 2018

(لاہور نیوز) گردہ اور مثانہ کے مریضوں کیلئے اچھی خبر۔شیخ زید ہسپتال میں جدید طریقہ علاج ہولپ اور آر آئی آر ایس ےعلاج شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے آپریشن کیے بغیر لیزر کی مدد سے پتھری اور غدود کا علاج کیا جائے گا۔شیخ زید ہسپتال میں پتھری اور غدود کی سرجری کے جدید طریقہ علاج کے حوالے سے 2روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ انگلینڈ سے آئے معروف یورالوجسٹ ڈاکٹر عاصم مسعود چوہدری نے زیر تربیت ڈاکٹرز کو لیکچر دیا۔بغیر کٹ لگائے بذریعہ لیزر مثانہ کے غدود اور گردہ کی پتھری کے آپریشنز کی جدید تکنیکس سے آگاہ کیا۔شعبہ یورالوجی کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر حافظ شہزاد اشرف نے بتایا کہ ہولپ ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے غدود کا لیزر آپریشن کیا جائے گا۔ وہ مریض جو خون پتلا کرنے والی ادویات نہیں چھوڑ سکتے ان کے لیے یہ واحد طریقہ علاج ہے۔ معروف یورولوجسٹ ڈاکٹر عاصم مسعود کا کہنا تھا کہ ہولپ آپریشن والا مریض جلدی ڈسچار ج ہو جاتا ہے،خون کا ضیاع بھی کم ہوتا ہے۔آر آئی آر ایس ایسا عمل جراحی ہے۔جس میں گردے کے اندر فائبروآپٹک انڈوسکوپ کی مدد سے سرجری کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے