اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سردیوں کی سوغات، خشک میوہ جات صحت کے لیے انمول خزانہ

04 Jan 2018
04 Jan 2018

(لاہور نیوز) سردیوں جیسے دلکش موسم کا خیال آتے ہی سب سے پہلے جو چیز ذہن میں آتی ہے وہ ہے خشک میوہ جات جو کہ اللہ کی طرف سے ہمارے لیے صحت کا انمول خزانہ ہے۔ ان کا استعمال نہ صرف ہماری زبان کو قدرت کی نعمتوں کے ذائقوں سے متعارف کرواتا ہے بلکہ ہمارے لیے توانائی حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ ان میں تمام وہ اجزا پائے جاتے ہیں جو ہماری طبیعت کو ہشاش بشاش بناتے ہیں اور مدافعاتی نظام کو طاقت بخشتے ہیں۔ پاکستان میں لوگ خاص طور پر ہر موسمِ سرما میں خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں جن میں مونگ پھلی، بادام، کشمش، اخروٹ، پستہ، انجیر اور کاجو سرِفہرست ہیں۔ تاہم مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کو اکثر اس سوغات کی خریداری کرتے وقت اپنا ہاتھ مجبوراً روکنا پڑتا ہے۔ جہاں ان میوہ جات کے فوائد ان گنت ہیں وہاں ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ لہزا اس قدرت کے انمول خزانے سے مستفید ہونے تک ہی ان کا استعمال کرنے میں صحت بھی ہے اور سمجھداری بھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے