26 Jan 2023
(لاہورنیوز) ٹک ٹاک کا بدمعاش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بدمعاشی سٹائل میں ٹک ٹاک بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بلال عرف شیمپی نے اسلحہ لہراتے ہوئے ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے فوری کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ رائفل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ اور اس کی نمائش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا، کلاشنکوف کلچر کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں۔
