
11 Jan 2023
(لاہور نیوز) واسا لاہور کا مین ہولز کے ڈھکن انفورسمنٹ پلاسٹک کمپوزٹ میں تبدیل کرنے کے پلان پر دو سال میں بھی عمل درآمد شروع نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق مین ہولز کے ڈھکنوں کی چوری کے واقعات روکنے کے لئے واسا نے مین ہول ڈھکنوں کو ری انفورس پلاسٹک کمپوزٹ میٹیریل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
واسا کے اس پلان پر دو سال بعد بھی عمل درآمد شروع نہیں ہوا ۔واسا کی طرف سے نجی کمپنی سے ڈھکن خریدنے کا معاہدہ بھی کیا گیا لیکن عملی طور پر گٹروں پر نئے ڈھکن لگانے کا معاملہ تعطل کا شکار ہے ۔
منصوبے کے حوالے سے ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ تجرباتی بنیادوں پر واسا لاہور پہلے سے دو ہزار ڈھکن حاصل کر چکا ہے ، ان ڈھکنوں کو مختلف مقامات پر تجرباتی طور پر لگا رہے ہیں، مزید ڈھکن لگانے اور منگوانے کے لیے بھی پلاننگ کر رہے ہیں ۔