اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی نے بچوں کو بھی نہ چھوڑا، سٹیشنری کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

10 Jan 2023
10 Jan 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی نے کتابیں کاپیاں خریدنا بھی مشکل بنا دیا، کاغذ اور سٹیشنری کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ، ایک سال کے دوران قیمتیں پچاس فیصد سے زیادہ بڑھ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تعلیم کا حصول بھی مشکل ہونے لگا  ہے، ایک سال کے دوران کاغذ اور سٹیشنری کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا،  کاپیاں اور کتابیں مہنگی ہوئیں  تو اب سٹیشنری کی قیمتوں کو بھی پر لگے گئے ،

گزشتہ ایک سال میں کاغذ کی قیمت میں 100روپے فی کلو سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے ، کاغذ مہنگا ہونے سے  کتابوں اور کاپیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ۔

 اب سٹیشنری کے نرخ بھی  پہنچ سے باہر ہونے لگے  ہیں،کسی چیز کی قیمت 100 فیصد تو کسی کی پچاس فیصد بڑھا دی گئی ہے ، جس سے قیمتیں گزشتہ سال سے ڈبل ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیشنری اور کتابوں کاپیوں کی  قیمتوں پر قابو پانے کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ بچوں کو سکول بھیجنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے