17 Oct 2022
(ویب ڈیسک)اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کو زندگی گزارنے کیلئے ایک ساتھی کی ضرورت ہے اور اس سے آ پ کی زندگی آسان ہو جاتی ہے۔۔۔
شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور پھر انسان کیوں اکیلے زندگی گزارے اور مجھے اس میں کوئی منطق سمجھ نہیں آتی۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت ایک ماں ہوں، ظاہر ہے بیٹی نورے بھی بڑی ہوجائے گی اور اس کی اپنی زندگی ہوگی اور میں چاہوں گی کہ وہ اپنے مطابق جیے ۔شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور کسی کو بھی تنہا زندگی نہیں گزارنی چاہیے ۔