(ویب ڈیسک) میرے ہم نشین میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ انہوں نے خجستہ کیلئے ڈرائیور اور چائے والے پٹھان سے پشتو لہجہ سیکھنے کی کوشش کی۔
ڈرامے میں کردار نبھانے کیلئے سب ہی اداکاروں کو پشتو زبان اور اسے بولنے کا لہجہ سیکھنا پڑا۔ ڈرامے میں خجستہ کا کردار نبھانے والی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اس مختلف کردار کیلئے پٹھان ڈرائیور اور چائے والوں سے پشتو زبان اور لہجہ سیکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اتنے اچھے انداز اور لہجے میں پشتو زبان بولی اور لہجہ اپنایا تو باقی سب اداکاروں کو بھی یہ لہجہ اپنانا پڑا کیونکہ خجستہ ایک پڑھی لکھی لڑکی ہونے کے باوجود علاقائی لہجے میں بات کر رہی ہیں اور باقی کردار تو ان پڑھ گاؤں والوں کے تھے تو وہ کیسے بغیر پشتو لہجے کے بات کرتے ۔
