(لاہور نیوز)ماہ ستمبر کے دوران بھی معمول سے زیادہ بارشیں برسنے کی پیش گوئی کردی گئی ۔بارشوں کا سلسلہ ستمبر کے آخر تک جاری رہ سکتا ہے۔ صورت حال کے پیش نظر انتظامی اداروں نے انتظامات کرنا شروع کردئیے۔
عمومی طور پر ہمارے ملک میں اوسطا141ملی میٹر بارشیں ہوتی ہیں لیکن رواں سال اب تک یہ شرح 208ملی میٹر تک ریکارڈکی جاچکی ہے۔گویا معمول سے کافی زیادہ بارشیں برس چکی ہیں۔دوسری طرف عمومی طور پر ماہ ستمبر مون سون کے اختتام کا مہینہ گردانا جاتا ہے لیکن اِس مرتبہ صورتحال مختلف رہے گی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ممکنہ طور پر ستمبر کے دوران ہونے والی بارشوں کے اثرات کشمیر بلوچستان اور کے پی کے میں بھی دیکھنے میں آئیں گےلیکن اِن متوقع بارشوں کے زیادہ اثر سندھ کے کچھ شہروں اور شمال مشرقی پنجاب میں زیادہ دیکھنےمیں آئے گا۔ بارشوں سےبھارتی پنجاب بھی متاثر ہوگا جس کےباعث ستلج اور راوی میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔
