اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا، بلاول؛ حکومت کی گھبراہٹ بڑھے گی، مریم

11 Dec 2020
11 Dec 2020

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں استعفوں کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں، تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا۔

 

جاتی امرا میں مریم نواز شریف کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک سے خوفزدہ ہے، اس لئے اپوزیشن اتحاد میں دراڑ ڈالنے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ استعفوں سے متعلق پارٹی کی ای سی سی سے مشاورت ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی لانگ مارچ اتنا کامیاب نہیں ہوا، جتنا پی ڈی ایم کا ہوگا۔ لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا۔ عمران خان پہلے ہمیں دھمکیاں دے رہے تھے، اب کہتے ہیں کہ میں اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو انسان گزشتہ تین سال سے کہہ رہا تھا کہ این آر او نہیں دوں گا وہ آج پی ڈٰ ایم سے این آر او مانگ رہا ہے۔ بلاول بھٹو سے ملاقات میں پی ڈی ایم کے اگلے پلان پر بات ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے